9 اگست 2013 - 19:30
شامی فوج کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری

شام میں سرکاری فوجوں کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز کئی اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

ابنا: شام میں سرکاری فوجوں کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز کئی اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاک کیا گیا اور انکی کمین گاہوں پر قبضہ کیا گیا ہے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ الحرہ کے علاقے میں سرکاری فوجوں نے ایک جھڑپ کے بعد تکفیری دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو مار ڈالا اور علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے اور وہاں پر امن و امان کی صورتحال دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اس جھڑپ میں باغیوں کی کمین گاہوں پر قبضے کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ الیپپو کے بعض علاقوں پر دوبارہ قبضے کے لئے حملے کرنے والے دہشتگردوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی اور سرکاری فوجوں نے انکے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس جھڑپ میں بھی باغی اسلحے کی بھاری تعداد چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ادھر حمص کے آس پاس علاقوں میں جاری جھڑپوں میں سرکاری فوج کو خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو ئی ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔گذشتہ ہفتے سے شام کی سرکاری فوجوں کو خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو ساحلی شہر لٹاکیہ میں ایک آپریش کے نتیجے میں غیر ملکی در اندازوں کا ایک گروہ مارا گیا جن میں لیبیا اور مراکش کے باشندے شامل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲